PHOTO GALLERY - INDEPENDENCE DAY CELEBRATED AT JSMU

DATE: 14th AUGUST 2020 (Jinnah Sindh Medical University Press Release)

‘Pakistan was created after numerous sacrifices and regardless of our political differences, we are united in loving our motherland,’ said Syed Nasir Hussain Shah, provincial minister for Local Governments, Forests and Religious Affairs at the flag hoisting ceremony on August 14th at Jinnah Sindh Medical University. He reminded the people to keep the Kashmiri brothers in their prayers as their days of struggle are continuing. Accompanied by the Vice Chancellor Professor S.M. Tariq Rafi, the Minister also inaugurated the new Masjid at the University.

Addressing the JSMU faculty and staff at the occasion, the Vice Chancellor Professor S.M. Tariq Rafi said that it is important for all of us to remember the sacrifices of our older generations which have enabled us to be in an independent country with open access to opportunities of education and progress. Pro Vice Chancellor Professor Shahid Rasul thanked the distinguished guests, the provincial minister and the MPA Mr Lal Chand Ukrani. Dean Sindh Medical College Professor Ghulam Sarwar Qureshi, Dean of Medicine Professor Iqbal Afridi, Registrar Professor Saadia Akram and faculty and staff participated in the celebration.

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریب


٫پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے شمار قربانیوں کا نتیجہ اور سیاسی اختلافات سے قطع نظر ہم سب پاکستان کی محبت میں متحد ہیں'۔یہ بات صوبائی وزیر بلدیات جنگلات اور مذہبی امور جناب سید ناصر حسین شاہ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اور انہوں نے کہا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سندھ گورنمنٹ کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جسے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے دور حکومت میں یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہوا اور اس کے باگ دوڑ پروفیسر سید محمد طارق رفیع کے سپرد کی گئی جسے انہوں نے بخوبی نبھایا۔اس کے لیے انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف کو سراہا۔انہوں نے کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے بھی دعا کی۔ وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ آٹھ سال کی قلیل مدت میں آج نیورسٹی اپنے 9 شعبوں اور دس ملحقہ میڈیکل کالجزکے ساڑھے سات ہزار طالب علموں کے اندراج کی بنا پر صوبے کی سب سے بڑی میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے ۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کے ساتھ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے یونیورسٹی کیمپس میں نئی تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح بھی کیا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے صوبائی وزیر اور ممبر اسمبلی جناب لال چند اکرانی کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈین سندھ میڈیکل کالج پروفیسر غلام سرور قریشی، ڈین میڈیسن پروفیسر اقبال آفریدی، رجسٹرار پروفیسر سعدیہ اکرم، اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔